انٹرٹینمنٹ

”بھارت میں بہت برداشت ہے“عامر خان نے مودی سے ملاقات میں پینترا بدل لیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور بھارت میں انتہا پسندوں سے تنگ آئے عامر خان نے وزیراعظم نریند مودی سے ملاقات کی۔ملاقات میں عامر خان نے اپنا دیا گیا بیان ہی بدل ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عامر کان نے کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ برداشت ہے لیکن چند انتہا پسندوں نے ملک کا امیج خراب کر رکھا ہے۔ وزیراعظم مودی ان کو لگام دیں۔ میں اب بھی خود کو بھارت کا برانڈ ایمبیسیڈر سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت سے جانے کی بات نہیں کی۔ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر شائع کیا گیا۔ واضح رہے کہ عامر خان نے ماضی میں بیان دیا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت ہے اور میری بیوی کا مجھ پر دباو ہے کہ میں بھارت سے کہیں دوسرے ملک شفٹ ہو جاوں۔اس بیان پر ان کیخلاف مظاہرے ہوئے تھے۔مودی سے ملاقات میں اب انہوں نے اپنا پینترابدل لیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close