More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سکیش کا جیکولین کے حق میں بیان

جیکولین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، میں اس کے تحفظ کیلئے موجود ہوں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 ملزم سکیش چندرا شیکھر نے بیان دیا ہے کہ بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم سکیش کا کہنا تھا کہ جیکولین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں اس کے تحفظ کیلئے موجود ہوں۔

سکیش چندرا شیکھر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ان کو جیکولین فرنینڈس کے خلاف بھڑکایا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ جیکولین اور میں ایک سنجیدہ تعلق میں تھے اور میں نے نورا فتیحی کو نظر انداز کرنا شروع کیا، پھر نورا نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور کہا کہ میں ان کے ایک رشتے دار کو میوزک پروڈکشن کمپنی بناکر دوں۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سکیش چندرا شیکھر نے میڈیا رپورٹروں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کی طرف سے جیکولین کو ویلنٹائن کی مبارکباد دے دیں۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس پر الزام ہے کہ وہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close