انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی کی شوبز میں انٹری

 معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

حنیش قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پہلے پراجیکٹ کا پوسٹر فوٹو شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ پوسٹر فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ مختصر فلم ’نقاب‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

حنیش قریشی اس مختصر فلم میں شیزا نامی ایک لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں حنیش قریشی کے علاوہ  ثاقب سمیر، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

 ٹی ڈی آئی فلمز  کی پیشکش فلم ’نقاب‘ کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار محسن علی اور احمد کشمانی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close