More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے فیصل قریشی کی فلم کیلئے ہاں کردی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے مشہور اداکار فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھری لی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی، یہ ایک ایسی خاتون کا کردار ہے جس کے دل پر سب حکومت کرنا چاہتے ہیں ‘۔

انہوں نے فلم کرنے کی حامی بھرنے سے متعلق کہا کہ’ ہدایتکار فیصل قریشی نے مجھے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے، پندرہ سال کی تھی جب سے فیصل کو جانتی ہوں، وہ کالج میں میرے سینئر رہے ہیں، اسکول میں تھی تو ایکٹنگ کرنے کا پہلا تجربہ فیصل قریشی کے ساتھ ہوا تھا

عائشہ عمر نے کہا کہ ’ جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے ‘۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ’ انہوں نے فیصل قریشی کا کالج سے لے کر اب تک تمام کام دیکھا ہے، اس لیے کام کے معاملے میں ان پر بھروسہ کرنا آسان ہو گیا ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ تمام بہترین اداکاروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ ایک یادگار تجربہ رہا ہے ‘۔

واضح رہے کہ ہدایتکار فیصل قریشی کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیریا اکرم اور شایان فاروقی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close