انٹرٹینمنٹ

فلم ’پٹھان‘ ہندی زبان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

فلم پٹھان کا ریلیز کے 5 ہفتے بعد بھی باکس آفس پر جادو جاری ہے

فلم پٹھان نے رواں ایک ہفتے میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم نے اپنی ریلیز سے اب تک صرف بھارتی باکس آفس پر تقریباً 511 کروڑ کا بزنس کرلیا ۔

اس کے مقابلے میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی جو 24 فروری کو ریلیز ہوئی، اُس نے پہلے ہفتے کے اختتام تک صرف سوا 14 کروڑ کا بزنس کیا۔

شاہ رخ خان کی پٹھان سے پہلے ہندی زبان میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ ’باہو بلی‘ کے نام تھا۔

رواں ہفتے کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے، جس کا براہ راست فائدہ بھی فلم پٹھان کو پہنچے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close