انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کےلیے تیاریاں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کرن جوہر کے دفتر میں فوٹوشوٹ کروایا ہے۔ کرن جوہر کا شمار نہ صرف بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ شوبز میں ’’جادوگر‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، کرن نے رانی مکھرجی، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان سمیت متعدد اداکاراؤں کو بالی ووڈ میں انٹری کے گُر سیکھائے ہیں، آج اگر سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ کی خوبصورتی کے چرچے ہوتے ہیں تو اس کا سہرا بھی کرن جوہر کے سر جاتا ہے، لہٰذا شاہ رخ خان نے بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی سہانا خان کو کرن جوہر کے پاس ٹریننگ کے لیے بھیجا ہے تاکہ بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ان کی بیٹی اداکاری کے مختلف گر سیکھ لے اور کرن جوہر بھی سہانا کی بھرپورمدد کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان حال ہی میں اپنے میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے ساتھ کرن جوہر کے آفس گئی تھیں جہاں ان کا فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے، فی الحال سہانا نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے لیکن میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں سہانا خان بہت جلد فلموں انٹری دینے والی ہیں اور ممکنہ طور پر کرن جوہر انہیں لانچ کریں گے لہٰذا سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سہانا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے اسکول میں ہونے والے تھیٹرمیں اداکاری کرتی نظرآرہی تھیں، اداکارہ شبانہ اعظمی نے سہانا کی اداکاری کے تعریف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی بالی ووڈ اسٹار قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close