انٹرٹینمنٹ

سدھارتھ اور عالیہ کے رشتے میں دراڑ کس نے ڈالی؟

ممبئی: سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ نے طوفانی عشق کے بعد اپنی راہیں بدل لیں ہیں اور خبریں یہ ہیں کہ دونوں کے درمیان موجود محبت کے رشتے میں دراڑ کی وجہ جیکولین فرنانڈس ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے بھلے ہی اپنے عشق کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہ کی ہولیکن انہوں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی اور نا ہی اسے خفیہ رکھا۔ دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے گھر میں پائے جاتے تھے لیکن پھر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بریک اپ سے پہلے دونوں کے درمیان زور دار قسم کی لڑائی بھی ہوئی تھی ، یہی وجہ تھی کہ سدھارتھ ملہوترا نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے خود کو اکیلا قراردیا تھا جس پر شو کی میزبان نیہا دھوپیا نے بھی خاصی حیرانگی ظاہرکی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور عالیہ کے درمیان لڑائی کی وجہ بالی ووڈ کی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس کو قرار دیا جارہا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس نے ایک ساتھ فلم ’’اے جنٹلمین‘‘ کی ہے جس میں دونوں خاصے قریب دیکھے گئے اور یہی وجہ تھی جس نے عالیہ کو سدھارتھ سے دور کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close