انٹرٹینمنٹ

ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں

عروج ، زوال، آسانیاں، مشکلات زندگی کا حصہ ہیں

مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے ، خوفزدہ ہونے کی بجائے مقابلہ کرتی ہوں

معروف گلوکار ہ حمیر ا ارشد نے کہا کہ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں ۔ کسی بھی انسان کی زندگی میں آسانیاں ہیں تو اسے مشکلات کےلئے بھی تیار رہناچاہیے کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔

میں نے مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے اور ان سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان کا مقابلہ کرتی ہوں ۔آپ مشکلات سے بھاگیں گے تو یہ آپ کا تعاقب کریں گی اس لئے ان کا سامنا کرنا چاہیے ۔

حمیرا ارشد نے کہا کہ ملک میں شوبز کی جتنی سر گرمیاں ہو رہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور میں بھی اس کے مطابق مصروف ہوں ۔ عروج ، زوال، آسانیاں، مشکلات زندگی کا حصہ ہیں ۔ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close