More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

انوشے اشرف کو اپنی رکشے کی سواری کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور میزبان اور ماڈل انوشے اشرف کو اپنی رکشے کی سواری کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

انوشے اشرف نے رکشے میں سفر کرنے کو ایڈونچر قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پی کیپشن میں لکھا کہ آج جب کسی نے مجھے رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں لِفٹ دینے کی پیشکش کی۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے سوچا کہ رکشے میں سفر کرنا ایک ایڈونچر ہوگا، میرا گھر وہاں سے قریب ہی تھا اور رکشہ نسبتاً محفوظ تھا کیونکہ آپ رکشے سے باہر آرام سے کود سکتے ہیں اور یہ سستا بھی ہے۔

نامور میزبان نے کہاکہ رکشے میں ایک خوشحال شخص کو دیکھ کر کافی لوگ پریشان بھی ہو سکتے ہیں، اس لیے سب لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کو معمول بنائیں۔

انوشے کی اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ مہنگا ئی کے اس دور میں غریبوں کی سواری کو ایڈونچر کہنا سرسر غلط ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close