Featuredانٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے کس بھارتی اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تھا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کس بھارتی اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تھا؟ اس سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

حال ہی میں نوے کی دہائی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ جوہی چاؤلہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔

سلمان،خان نے کہا کہ جب میں نے اداکارہ کے والد سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔

واضح رہے کہ جوہی چاؤلہ اورسلمان خان نے صرف ایک فلم میں ہی ساتھ کام کیا اور وہ کامیڈی فلم ’دیوانہ مستانہ‘ تھی، اس میں انیل کپور اور گووندا بھی تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close