انٹرٹینمنٹ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پراداکارہ مایا علی کا ردِعمل

 پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے مشکلات اور شدید مہنگائی کا سبب بن رہا ہے۔

شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ ’مسٹر شہباز شریک ایک ہی بار جان لے لو۔

مایا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ عوام کیلئے مشکلات اور شدید مہنگائی کا سبب بن رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close