More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

ملائیکا اروڑا کا بولڈ انداز اپنانے پر آمنہ الیاس کو تنقید کا سامنا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ماڈل آمنہ الیاس کو بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے بولڈ انداز کو کاپی کرکے اس پر پیروڈی ویڈیو بنانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو ایک کمرے میں ملائیکا اروڑا کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس کو تنگ جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ہاتھ میں ایک کولڈ ڈرنک ہے جب کہ وہ ویڈیو میں ملائیکا اروڑا کے چلنے کے انداز کو کاپی کرتی اور فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو کے پس منطر میں فرضی فوٹوگرافرز کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں کہ ملائیکا میم ذرا رک جائیں یا ذرا ایسا انداز دکھائیں۔

آمنہ الیاس کو بھارتی اداکارہ کے چلنے کے انداز اور ان کے لباس کو کاپی کرنے اور ان کی پیروڈی ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر ویڈیو بنانے کے بہانے اپنی تشہیر کر رہی ہیں۔

لوگوں نے آمنہ الیاس کے انداز کو نامناسب قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے ایک ہی تیر سے دو شکار کیے، یعنی انہوں نے ملائیکا اروڑا پر تنقید بھی کی اور اپنی تشہیر بھی کی۔

بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس شکل و صورت اور جسامت میں ملائیکا اروڑا کی طرح ہی لگتی ہیں۔

کچھ افراد نے آمنہ الیاس کے انداز کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی پیروڈی ویڈیو کو ملائیکا اروڑا کی پرفیکٹ کاپی قرار دیا اور ساتھ ہی حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکارہ نے کس طرح پرفیکٹ انداز اپنایا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close