انٹرٹینمنٹ

میرے ساتھ ابتدائی کیریئر میں’ذلت آمیز‘ رویہ اختیار اختیار کیا گیا

اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ’ذلت آمیز‘ رویہ برداشت کرنا پڑا

تاپسی پنو نے 2010 میں اداکاری کا آغاز تیلگو فلموں سے کیا تھا اور بعد ازاں وہ تامل سمیت دیگر زبان کی فلموں میں بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے بولی وڈ کیریئر کا آغاز 2013 میں فلم ’چشم بددور‘ سے کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے فلم سازوں کی اولین پسند بن گئیں۔

ان کی مقبول فلموں میں ’پنک، نام شبانہ، بدلا، سورما، تھپڑ، حسین دلربا، دوبارہ اور غازی‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تاپسی پنو اپنی خوبصورتی، فٹنیس اور فلموں میں کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، انہیں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے والی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے پہچانا جانا تا ہے۔

حال ہی میں تاپسی پنو نے ایک پوڈکاسٹ میں فلم انڈسٹری سمیت اپنے کیریئر پر کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ جس طرح شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے، اسی طرح فیشن، ماڈلنگ اور خوبصورتی کے مقابلے کرانے والی انڈسٹری میں بھی حد سے زیادہ اقربا پروری موجود ہے۔

ان کے مطابق وہ کم عمری میں ہی خوبصورتی کے مقابلوں کے ایونٹس کا حصہ بنی تھیں اور اس دوران ان کے ساتھ کئی نامناسب واقعات پیش آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سمیت نئی دہلی سے تین لڑکیاں مس انڈیا نامی خوبصورتی کے مقابلے کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی تھیں اور مختلف مراحل کو کراس کرتے کرتے وہ بھارت کی 28 خوبصورت ترین لڑکیوں میں شامل ہوئیں۔

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ وہ مس انڈیا کے مقابلے کے دوران 28 ویں نمبر پر آئیں لیکن انہوں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پیدائشی طور پر ماڈل نہیں تھے، انہیں خوبصورتی کے مقابلوں میں کیٹ واک کرنے، بولنے، اٹھنے، چلنے اور پھرنے کا انداز نہیں آتا تھا، انہوں نے پہلے صرف فوٹوشوٹ کروا رکھے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close