More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

اب وقت آگیا ہے کہ ہم لفافہ صحافت اور جعلی رپورٹنگ کے خلاف کھڑے ہو جائیں

آئمہ بیگ نے میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

گلوکارہ آئمہ بیگ نے نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک لوکل میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا میں مداحوں کو لیگل نوٹس سے آگاہ کیا اور نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم لفافہ صحافت اور جعلی رپورٹنگ کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میری بس ہوگئی ہے، میں خود کیلئے اور ان تمام لوگوں کیلئے کھڑی ہوئی ہوں جو ان کا اگلا نشانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ لوکل نیوز پلیٹ فارم نے ایک خبر چلائی تھی جس کے مطابق گلوکارہ کے ایک انٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کو اپنے بڑے بھائی پر کرش تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close