انٹرٹینمنٹ

راج کمار راؤ فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا کیساتھ پہلی بار جلوہ گر ہوں گے

ممبئی: بالی ووڈ میں منفرد کردار بنھانے والے راج کمار راؤ فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے کے ساتھ پہلی بار سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ فلمی دنیا میں منفرد نام رکھتے ہیں کیوں کہ وہ ہر فلم میں ایک نئے کردار کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اب وہ نئی فلم ’فینی خان‘ میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کی نئی فلم ’فینی خان‘ میں ان کے مدمقابل کاسٹ کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں، پہلے ان کے شوہر ابھیشک بچن کا نام سامنے آیا اور پھر فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں فرحان قریشی کا کردار نبھانے والے اداکار مادھون کا نام لیا گیا تھا مگر اب نئی رپورٹس میں ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار راج کمار راؤ کو باضابطہ طور پر فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے کے مدمقابل کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ فلم میں  ورسٹائل ادکار انیل کپور بھی اہم کردار میں دکھائیں دیں گے جب کہ انیل کپور اور ایشوریا رائے 17 سال بعد کسی فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے، آخری بار دونوں نے فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں کام کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close