انٹرٹینمنٹ

راجستھان کی 19 سالہ نندنی گپتا نے ’’مس انڈیا‘‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

راجستھانی حسینۂ کا اگلا ہدف مس ورلڈ ہے

بھارت میں ہونے والے مقابلۂ حسن ’’مس انڈیا‘‘ میں راجستھان کی 19 سالہ نندنی گپتا نے اپنے نام کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مس انڈیا 2023 کی فاتح نندنی گپتا بزنس منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والی حسینۂ  کا اگلا ہدف مس ورلڈ ہے۔

نندنی گپتا نے بتایا کہ وہ 2000 میں مس ورلڈ بننے والی پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں جب کہ معروف بزنس مین رتن ٹاٹا کی کاروباری ذہانت اور تجارتی پالیسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہ وہ ایسی کامیاب کاروباری شخصیت بننا چاہتی ہیں۔
نندنی گپتا بچپن سے ہی مختلف غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ فن میزبانی میں دلچسپی رکھتی ہیں اور شوبز میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close