انٹرٹینمنٹ

ویوک اوبرائے نے منیبہ مزاری کو ’’سپرویمن‘‘ قرار دے دیا

بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے نے پاکستان کی معروف مصورہ اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیبہ مزاری کو سپرویمن قرار دے دیا۔ بالی ووڈ اداکارویوک اوبرائے نے پاکستان کی سرگرم سماجی کارکن منیبہ مزاری کی انسانیت دوست خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سپرُ وویمن کا خطاب دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمنیبہ مزاری نے بھارتی اداکارکے ساتھ ملاقات کی ایک تصویرشئیرکی۔
ٹوئٹ میں منیبہ مزاری نے بالی ووڈ اداکارکے لیے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ویوک اوبرائے سے ملاقات میرے لیے ایک اعزاز ہے، خدا آپ کوہمیشہ سلامت رکھے۔ منیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب بھارتی اداکارنے بھی منیبہ مزاری کی طرف سے بھیجے گئے پیغام پرردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنی چھوٹی بہن کہہ کر جواب میں لکھا کہ خوشی کی بات ہے کہ آپ میری بہن ہیں، آپ کی زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں اس کے باوجود آپ ایک خوبصورت انسان ہیں، آپ نے ہرایک کو خوش رکھا ہے اورخدا آپ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close