انٹرٹینمنٹ

پریانکا کا متعصب بھارتیوں کو کرارا جواب

ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے پر اعتراض کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ پریانکا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز اردن میں شامی پناہ گزیں بچوں کے کیمپ کا دورہ کرکے ان کے ساتھ وقت گزارا جس کی انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
ٹوئٹر پر ایک بھارتی نے انہیں شامی مہاجرین بچوں کے کیمپ کا دورہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹوئٹر پر روندرا گوتم نامی شخص نے پریانکا سے کہا کہ ذرا بھارت کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کرنے کی زحمت گوارا کریں جہاں غذا کی کمی کا شکار بچے خوراک کے منتظر ہیں۔ اس پر پریانکا چوپڑا نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یونیسف انڈیا کے ساتھ 12 سال کام کیا ہے اور ایسے متعدد مقامات کا دورہ کیا ہے لیکن روندرا گوتم تم بتاؤ کہ تم نے کون سا فلاحی کام کیا۔ پریانکا نے مشکلات کا شکار افراد میں موازنہ کرنے کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ کیوں کہتے ہو کہ ایک بچے کا مسئلہ دوسرے سے کم اہم ہے۔
واضح رہے کہ پریانکا اس سے قبل اذان سے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہہ چکی ہیں کہ اذان سن کر انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close