انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے نام ایک اور اعزاز، عامر خان کو بھی مات دیدی

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ کا اعزاز پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ آج کل گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ مسلسل فلاپ فلمیں دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ کا تاج اب شاہ رخ خان سے چھن کر عامر خان کے سر سج چکا ہے تاہم بھارت کے لیے اب بھی شاہ رخ ہی بالی ووڈ کنگ ہیں۔ بھارتی فلم نگری کے کئی سپر اسٹار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہتے ہیں وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ اپنے خیالات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد اب 28 ملین (2 کروڑ 80 لاکھ) سے تجاوز کر گئی ہے اور اس طرح وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی اداکار بن چکے ہیں۔ واضح رہے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 29.3 ملین، سلمان خان 25.6 ملین، عامر خان 21.9 ملین اور اکشے کمار کے فالوورز کی تعداد 20.2 ملین ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close