More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

پرینتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو منعقد ہوگی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پرینتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو دہلی میں ہونے جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پریانکا اپنی کزن کی منگنی کی تقریب میں شریک ہونگی۔

بالی وڈ ایکٹر پرینیتی چوپڑا اورعام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب دہلی میں ہفتے کے روز ہونے جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اپنی کزن کی منگنی میں شرکت کے لیے پریانکا چوپڑا خصوصی طور پر دہلی آ رہی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پریانکا کا یہ شارٹ ٹرپ ہوگا جس میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے شوہر نک جونس ان کے ساتھ نہیں ہونگے ۔ تاہم پریانکا کی بیٹی مالتی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پریانکا کے ساتھ ہونگی یا نہیں اس کے بارے میں اطلاعات نہیں ہیں۔ کیونکہ پریانکا کی جانب سے مالتی کی آمد ان کے گھر والوں کے لیے ایک سرپرائز ہوگا۔

پریانکا، پرینیتی کی منگنی میں شرکت کے لیے ہفتے کی صبح ہی دہلی پہنچیں گی۔

پرینیتی اور راگھو کی منگنی کی تقریب میں منیش ملہوترا بھی شریک ہونگے اور پرینتی اس دن کے لیے منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ ڈریس کو زیب تن کریں گی۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ راگھو چڈھا منگنی کے دن اپنے انکل اور فیشن ڈیزائینر پاون سچدیوا کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کریں گے۔ تاہم پرینتی اور راگھو کے لباس کے رنگ ایک جیسے ہونگے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close