انٹرٹینمنٹ

فلم ’اُڑتا پنجاب‘ کی پیشکش کو ٹھکرانے پر افسوس ہے : سوناکشی سنہا

فلم ’ اُڑتا پنجاب ‘ میں جو کردار کرینہ کپور نے ادا کیا اس کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر میں ایک فلم کی پیشکش کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔

سوناکشی نے کہا کہ فلم’اُڑتا پنجاب‘ میں جو کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے، اس کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا۔

اُنہوں نے اس فلم کا حصّہ نہ بننے کے باوجود بھی کہا کہ مجھے یہ فلم بہت پسند آئی اور میں نے ہدایت کار ابھیشیک چوبے اور ٹیم کے باقی ممبرز کو بھی فلم کی ریلیز کے بعد ان کے کام کی تعریف کرنے کے لیے فون کیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سنسر بورڈ کی جانب سے 2016ء میں جب یہ فلم تنازع کا نشانہ بنی تو بھی سوناکشی سنہا نے اس فلم کی حمایت میں اپنی آواز اُٹھائی۔

اُنہوں نے فلم کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آرہا کہ فلم ’اُڑتا پنجاب‘ کا نام اگر بدلا جائے تو کیا نام ہونا چاہیئے لیکن سینسر بورڈ یقینی طور پر اس فلم کے لیے’اُڑتا مذاق‘ جیسے نام پر غور کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ سوناکشی سنہا نے بے شک فلم’اُڑتا پنجاب‘ کی پیشکش کو مسترد کرنے پر یہ کردار کرینہ کپور سے بہتر کوئی اور اداکارہ ادا نہیں کر سکتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close