انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اسٹار عامر خان ایک اور شادی کرنے جارہے ہیں ، لیکن کس سے بڑا انکشاف

بالی وڈ اسٹار عامر خان ایک اور شادی کرنے جارہے، بالی وڈ صحافی کمال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر اور فاطمہ ثنا شیخ سے جلد شادی کرنے والے ہیں۔

بالی وڈ فلم دنگل میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگاٹ کا کردارادا کیا۔ اب بالی وڈ کے معروف صحافی کمال آر خان نے ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ عامر خان اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں، ساتھ ہی کمال نے یہ انکشاف کیا کہ عامرخان ثنا کو دنگل فلم کے وقت سے ہی ڈیٹ کر رہے ہیں

کچھ ہی دن قبل عامرخان اورفاطمہ ثنا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں عامرخان فاطمہ کے ساتھ پکل بال کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @nohaali182023

اس شادی سے قبل عامرخان دو شادیاں کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ کرن راو سے 2021 میں طلاق لی۔ جس کے بعد یہی کہا جا رہا تھا کہ عامرخا کی دوسری شادی کے ختم ہونے کی اصل وجہ فاطمہ ثنا ہی ہیں۔
 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close