More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سارہ علی خان کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سارہ علی خان ان وائرل ویڈیوز میں گلابی رنگ کے شرارے میں کُھلے بالوں میں سنہری رنگ کے ایئر رنگز بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سارہ علی خان حال ہی میں فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے بعد بدقسمتی سے جب ان کی گاڑی انہیں لینے کے لیے وقت پر نہیں پہنچی تو وہ ایک رکشے میں وہاں سے واپس چلی گئیں۔

اداکارہ کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز دیکھ کر تمام صارفین متاثر نہیں ہوئے۔

وائرل ویڈیوز پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی عاجزانہ فطرت کی وجہ سے اُنہیں سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیئے جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف نئی فلم کی ریلیز سے قبل کیا گیا ایک پبلِسٹی اسٹنٹ ہے۔

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان آج کل ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close