انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا کافلمی کرئیر میں پیش آنے والے ’توہین آمیز‘ واقعے کا چونکا دینے والا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی کرئیر کے آغاز میں پیش آنے والے ’توہین آمیز‘ واقعے کا چونکا دینے والا انکشاف کردیا۔

پریانکا نے فیشن میگزین ’دی زوئی رپورٹ‘ کو  انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ انکے کرئیر کے آغاز میں انہیں ایک فلم آفر ہوئی جس کی شوٹ کے دوران فلم ساز نے ان سے فلمی سین کے لیے  انکا زیرِ جامہ دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ کے مطابق یہ 2002 کا واقع ہے کہ وہ ایک فلم میں انڈرکور ایجنٹ کاکردار نبھا رہی تھیں اور سین میں انہیں ایک مرد اداکار کو اپنی جانب متوجہ کروانا تھا۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ اس ہی شوٹ کے دوران فلم ساز نے ان سے حیران کن مطابہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا زیر جامہ بھی دکھائیں۔

اداکارہ کہا کہ فلم ساز کی یہ بات سن کر وہ غصہ ہوگئیں اور فلم ادھوری ہی چھوڑ دی۔

پریانکا نے فلم ساز کے اس تقاضے کو ‘توہین آمیز’ قرار دیا اور اس کو انسانی اخلاقیات سے گرا ہوا عمل کہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close