انٹرٹینمنٹ

پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی لک، پہچاننا مشکل ہوگیا

بھارت کے مشہورپنجابی فنکار دل جیت دوسانجھ کی نئی آنے والی فلم چمکیلا کا ٹیزر جاری، فلم کی کہانی 80 کی دہائی کے معروف پنجابی گلوکار امر سنگھ کی زندگی کے گرد گھرم رہی ہے۔

پنجابی سینمااورمیوزک کے فینز کے لیے خوشخبری، مشہور اداکار دلجیت دو سانجھ دیکھائی دیں گے نئی آنے والی فلم چمیکلا میں۔ چمکیلا فلم کے ٹیزر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں دل جیت پہلی مرتبہ بنا سکھ پگ کے دکھائی دیں گے۔ امتیاز علی کی اس فلم میں دلجیت کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی پرینیتی چوپڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

امر سنگھ چمکیلا کون تھا؟
امر سنگھ چمکیلا کا شمار 80 کی دہائی کے مقبول ترین پنجابی فنکارمیں ہوتا ہے۔ ان کے میوزک نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔ امر کو بھارتی پنجاب میں 27 برس کی عمر میں قتل کردیا گیا۔ امر کو اسکی اہلیہ امرجوت کور کے ساتھ اس وقت کیا جب وہ اپنی گاڑی سے باہر نکل رہے تھے۔ موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف اس جوڑے کو بلکہ گاڑی میں موجود بینڈ کے مزید دو ممبران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تاہم آج تک اس قتل کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ امر سنگھ کا قاتل کون تھا؟

نیٹ فلکس فلم چمکیلا کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا۔تاہم ٹیزر میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ یہ فلم 2024 میں ریلز کی جائیگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close