انٹرٹینمنٹ

فلم اسکائی فورس میں سارہ سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آئیں گی

 اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کے ساتھ  جوڑی بنائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ فلم پر کام کیلئے شوٹنگ پر موجود ہیں، فلم کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے جبکہ کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سارہ علی خان اسکائی فورس کے لندن شیڈول میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کے ساتھ شامل ہوں گی۔ فلم میں انکے کردار سے متعلق کوئی خبر نہیں البتہ اسکرین پلے کیلئے وہ لازم و ملزوم ہیں۔
اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس اگلے سال بڑے پردے کی زینیت بنے گی اور ویر پہاڑیہ کو ہندی فلم انڈسٹری میں لانچ کرے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کافی ود کرن پروگرام میں سارہ اور جھانوی نے دونوں بھائیوں کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

واضح رہے کہ ویر پہاڑیہ معروف بزنس مین سنجے پہاڑیا کے بیٹے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے امبانی خاندان کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close