انٹرٹینمنٹ

گول مال اگین کا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’گول مال فور‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا جب کہ فلم کا ٹریلر 22 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ بھارت کے معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم سیریز ’گول مال‘ عوام میں انتہائی مقبول ہے اور اب تک اس سیریز کے ریلیز ہونے والے تینوں سیکوئل کو عوام نے بے حد سراہا اور اس کے لئے مداح سال بھر انتظار کرتے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں اجے دیوگن اور تبو شامل ہیں جو 23 سال بعد ایک ساتھ فلم میں دکھائیں دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلم ’’گول مال فور‘‘ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں اجے دیوگن نے اپنی آنے والی نئی فلم کے چار پوسٹر جاری کئے جب کہ فلم کا ٹریلر 22 ستمبر کو جاری کیا جائے گا اور فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close