انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

کے ایل راہول کی پاکستان کے خلاف ناقابلِ شکست سینچری پر سُسر کا داماد کیلئے پیغام

سنیل شیٹھی نے کے راہول کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ ایک فاتحانہ واپسی ہے

بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی کی داماد کے ایل راہول کی ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف کارکردگی پر تعریفی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف جارحانہ 106 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے کے ایل راہول نے انجری سے واپس آتے ہی سینچری جڑدی۔

کے ایل راہول گزشتہ کئی عرصے سے انجری کے باعث اور آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے تاہم پاکستان کے خلاف سینچری پر ان کے سُسر سنیل شیٹھی نے پیغام دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سنیل شیٹھی نے راہول کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ ایک فاتحانہ واپسی ہے، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، تمام کوششوں کو بااختیار بنانے کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)

دوسری جانب راہول کی اہلیہ اور سنیل شیٹھی کی صاحبزادی اداکارہ اتھیا شیٹھی نے بھی شوہر کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہاں تک کہ اندھیری رات بھی ختم ہوگی اور سورج طلوع ہوگا’۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close