انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کومل عزیزخان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

کراچی: ماڈل اور اداکارہ کومل عزیزخان نے مکان مالک کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہائش پزیر ماڈل اور اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکان مالک جہانزیب شاہ کو معاہدے کے مطابق اکتوبر تک کا کرایہ ادا کررکھا ہے لیکن وہ وقت سے پہلے ہی فلیٹ خالی کرانا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے گزشتہ کئی روز سے فون پر ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی شروع کررکھا تھا لیکن دھمکیوں سے کام نہ بنا تو اس نے گھر پر حملہ کروا دیا، جس کے نتیجے میں ان کے چچا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد انہوں نے درخشاں پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمے اور اپنے تحفظ کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے واقعے کی درخواست دی ہے لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ درخواست میں کومل عزیز خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ جہانزیب شاہ کے لوگوں نے ان کے چچا اور بہن پر تشدد کیا ، قانون کی رو سے پہلے دونوں افراد کا طبی معائنہ ہوگا جس کے بعد ہی قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close