انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سوارا بھاسکر کا اسرائیل کی حمایت کرنے والوں پر شدید غصے کا اظہار

آپ لوگ اُس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں منافق قرار دے دیا۔

سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کے حمایتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگ، اُس وقت کہاں تھے جب اسرائیل گزشتہ کئی سالوں سے غزہ اور وہاں کے شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہا تھا’۔

بھارتی اداکارہ نے شدید غصے کے انداز میں کہا کہ اگر آپ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کبھی نہ ختم ہونے والے مظالم، فلسطینیوں کے گھروں پر جبری قبضے، فلسطینی بچوں، خواتین اور نوعمروں کے قتل، دہائیوں کی طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل پر حماس کے حملوں پر آپ کا دُکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی اداکارہ گوہر خان نے کہا تھا کہ ‘گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دُنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے ہفتہ کے روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا ہے۔ہفتہ کے روز شروع ہونے والی لڑائی اتوار کو بھی سارا دن جاری رہی۔

اسرائیل پر غیر متوقع حملے کے بعد حزب اللہ بھی لبنان سے صہیونی ریاست کو نشانہ بنارہی ہے۔ حماس کے جنگجو اب بھی اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود ہیں جہاں ان کی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج سے دو بدو جھڑپیں ہورہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close