انٹرٹینمنٹ

فلم نگری کے لوگوں کے معاملے پر لوگ بدتمیز اور بے حس ہوجاتے ہیں: بھاگیہ شری

لوگوں کی اکثریت بالی ووڈ والوں کو اچھا نہیں سمجھتی ، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم آپ جیسے ہی ہیں

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری نے کہا ہے کہ لوگوں کی اکثریت کا یقین ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے والے اچھے نہیں ہوتے۔

بھاگیہ شری نے تاثرات کی اثر پذیری پر گفتگو کی اور کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے والوں سے متعلق لوگ بدتمیز اور بے حس ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ فلم نگری میں کام کرنے والے لوگ اچھے نہیں ہوتے، ہمیں اپنے متعلق ہر وقت ثابت کرنے کی ضرورت رہتی ہے۔

بھاگیہ شری نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹ پر جب لوگ کسی کو کھانا پکاتے یا صفائی کرتے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں ان کے گھر میں تو یہ سب کرنے کے لیے ملازم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم آپ جیسے ہی ہیں، اپنے گھر کو صاف کرتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں تو پکاتے بھی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حقیقی مسئلہ یہ ہے کہ فلم نگری کے لوگوں کے معاملے پر لوگ بدتمیز اور بے حس ہوجاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close