انٹرٹینمنٹ

ورون دھون کی ایک اور فلم ’’100 کروڑ کلب‘‘ میں شامل

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کی مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون اپنے فلمی کریئر کے ابتدا میں ہی عروج پر ہیں اور ان کی تمام فلمیں ہی اب تک کامیاب رہی ہیں جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جڑواں ٹو‘ صرف ایک ہفتے میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے یوں یہ فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کے بعد ورون دھون کی مسلسل دوسری فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔
بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے نہ صرف ’جڑواں ٹو‘ کی کامیابی کی خبر دی بلکہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی جوڑی کی کامیابی کا بھی تذکرہ کیا۔
’جڑواں ٹو‘ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم جڑواں کا سیکوئل ہے جس میں نوجوان اداکار ورون دھون ڈبل رول میں دکھائی دیے جب کہ ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنوں بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں جب کہ فلم میں جڑواں کے اصل ہیرو سلمان خان نے بھی مختصر کردار ادا کیا۔
ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار ورون دھون ’بدلہ پور‘، ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں جب کہ ان کی فلم ’اے بی سی ڈی ٹو‘، ’دل والے‘ اور’ بدری ناتھ کی دلہنیا‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close