انٹرٹینمنٹ

پنجاب سینسر بورڈ کا ’نامعلوم افراد 2‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کی ٹیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرنے کے فیصلے کے بعد پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کا دوبارہ جائزہ لیا اور اس پر عائد پابندی ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ویوز کے خصوصی بات کرتے ہوئے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری پریس کانفرنس کے بعد پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کا دوبارہ جائزہ لیا جس میں انہیں کسی قسم کا غیر اخلاقی مواد نظر نہیں آیا اور اس لیے سینسر بورڈ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
س سے قبل کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کی پروڈیوسر فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چلنے والی فلم کو اچانک پنجاب میں بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، حکومت پنجاب کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں پیٹشن دائر کر دی ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم کو تینوں سینسر بورڈز نے پاس کیا لیکن فلم کو 36 دن کے بعد اچانک بند کرنا انوکھی منطق ہے، فلم اب تک 21 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کسی فرد واحد کو اس فلم سے دشمنی ہے جب کہ ایک اخبار نے فلم کے خلاف غلط خبریں شائع کیں، ممکن ہے اس کو بنیاد بناکر فلم کو سینما سے اتار دیا گیا ہو۔
فلم کے ہدایت کا ر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ اگر فلم کے کسی سین پر اعتراض ہے تو سینسر بورڈ نے اسے پہلے پاس کیوں کیا، دنیا بھر میں ایک سینسر بورڈ ہوتا ہے ہمارے ہاں 3،3 سینسر بورڈ ہیں اور تینوں نے پہلے فلم کو پاس کیا لیکن سینما میں نمائش کے بعد ہٹانا سراسر زیادتی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پنجاب حکومت نے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ پر نامناسب مواد کی موجودگی کے باعث پابندی عائد کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close