انٹرٹینمنٹ

عارفہ صدیقی کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو رلا دیا

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن کو کئی کامیاب ڈرامے دینے والی یہ اداکارہ عارفہ صدیقی نے اپنی فن اداکاری سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا. عارفہ صدیقی کے خمار میں ڈوبے لہجے اور شرارتی چہرے نے جہاں انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا وہیں سونے پہ سہاگہ ان کا فن اداکاری بھی بنابھرائی آنکھیں خوبصورت نین نقش کی حامل یہ پاکستانی اداکارہ اچانک کی شوبز کی چکا چوند سے غائب ہو گئیں اور پھر ان سے متعلق کوئی خبر سامنے نہ آئی. مگر اب سوشل میڈیا پر عارفہ صدیقی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے. اس تصویر میں نازک اور دبلی پتلی عارفہ صدیقی ایک بھاری بھرکم خاتون کے طور پر دیکھی جا سکتی ہیں. عارفہ صدیقی کی یہ تازہ تصاویر دیکھ کر سبھی حیران ہو گئے ہیں اور عارفہ صدیقی کے ڈرامے دیکھنے والے تو ان کی تازہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد بالکل ہی دنگ ہیںشوبز چھوڑنے کے بعد عارفہ صدیقی کی اب تک کی زندگی سے متعلق تو کوئی معلومات منظر عام پر نہیں آسکی تاہم ان کی تازہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک مکمل گھریلو مڈل کلاس پاکستانی خاتون کے طور پر زندگی گزاررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close