انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

بالی ووڈ کے بعد اروشی روٹیلا کی کرکٹ میں انٹری ، بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نسیم شاہ کی محبت میں کرکٹ کِٹ پہنے گراوْنڈ میں آ گئیں

اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کِٹ پہنے گراوْنڈ میں موجود ہیں۔
ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہمراہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام فین پیچ نے بھی اُن کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اداکارہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔

دراصل، یہ ویڈیوز اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔

اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم مداح اُنہیں کرکٹر کے کردار میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close