انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

ہربھجن سنگھ کا انوشکا اور اتھیا شیٹی پر تبصرہ مداحوں کو پسند نہیں آیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ہربھجن کا انوشکا اور اتھیا شیٹی سے متعلق تبصرہ مداحوں کو پسند نہیں آیا، مداحوں نے معافی کا مطالبہ کردیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں ہربھجن سنگھ ہندی کمنٹری باکس میں تھے میچ کے دوران ہندی کمنٹری باکس میں موجود سابق بولر ہربھجن سنگھ نے انوشکا اور اتھیا سے متعلق تبصرہ کیا جو مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

فائنل میں بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہ رخ خان، ایوشمان کرانہ کے علاوہ   کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور کے ایل راہول کی اہلیہ اتھیا شیٹی بھی موجود تھیں۔

ہندی کمنٹیٹرز کی جانب سے اداکاراؤں سے متعلق کرکٹ کی سمجھ بوجھ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اسکرین پر جب انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کو دکھایا گیا تو ہربھجن سنگھ نے کہا ‘اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ بات کرکٹ کی ہورہی ہے یا فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو جانتا نہیں کہ کتنی سمجھ ہوگی’۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ہربھجن نے ایک ‘بدتمیزی’ تبصرہ کیا جہاں انہوں نے اداکاراؤں کی کرکٹ کی سمجھ پر سوال اٹھایا۔

سابق کرکٹر کو اس قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، کچھ لوگوں نے ہربھجن سے عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close