انٹرٹینمنٹ

زندگی میں اب کسی سے محبت نہیں کرپاؤں گی اپنے حصے کی محبت کرچکی ہوں:سجل علی

لاہور: اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ وہ زندگی میں اب کسی سے محبت نہیں کرپائیں گی کیونکہ اپنے حصے کی محبت کرچکی ہیں۔ اپنے ایک انٹرو یو میں سجل علی کا کہنا تھا کہ ویسے تو میرے سارے ہی ڈرامے پسند کئے جاتے ہیں لیکن یہ خاص بات ہے کہ لاہور میں بنائے جانے سیریلز کچھ زیادہ ہی پسندکئے جاتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ’’اورنگریزہ ‘‘ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دنوں میں’’ سرمد سلطان ‘‘کے ساتھ’’ نو رالعین ‘‘کررہی ہوں جس کا ٹائٹل میرا ہے یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے۔ڈرامے کا تعلق اگرچہ مڈل کلاس سے ہے لیکن وہ اعلی تعلیم حاصل کرتی ہے پھر اچانک اس کی زندگی میں عمران عباس آجاتا ہے اور مجھے یقین ہے یہ ڈرامہ بھی شائقین کو پسند آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close