انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی ”ریس 3“میں ایک اور ٹوئسٹ

ممبئی: سلمان خان جب سے ”ریس3“میں کاسٹ ہوئے ،ہر روز اس فلم کے حوالے سے نئی ،نئی خبریں سننے کو مل رہی ہیں ،کچھ دن قبل یہ باتیں گردش میں تھی کہ دبنگ خان کے ساتھ عمران ہاشمی اس فلم کاحصہ بن گئے ہیں ،لیکن اب فلم میکر رمیش تیواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہا کہ ان کی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ بوبی دیول کاسٹ کر لئے گئے ہیں۔ اس سے قبل فلم کی کاسٹ کے حوالے سے سدھات ملہوترا اور عمران ہاشمی کے نام لیے جاتے رہے ،تاہم اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ فلم میکر نے اپنی اس فلم میں کاسٹ کے ساتھ ،ساتھ اس کی 2018میں عیدپر ریلیز ہونے کی خبر بھی بریک کر دی۔ سلمان خان عید پر اپنی فلموں کے حوالے سے خاص توجہ رکھتے ہیں، اس سے قبل سلطان ،ٹیوب لائٹ کو عید پر ہی ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کک میں ان کاساتھ دینے والی ہیروین جیکولین فرینڈس کاسٹ ہیں جبکہ فلم کی کہانی کے حوالے سے خبریں ہیں کہ اس میں مزاح کا تڑکہ زیادہ لگایا جا ئے گا کیونکہ اس فلم میں انیل کپور شامل نہیں ہیں ،اس سے پہلے آنی والی دو فلموں میں یہ کام انیل کپور کے ذمے ہوتا تھا۔ بوبی دیول کا اس فلم میں کاسٹ ہونا ان کے کیرئیر کے لئے بہت اہم ہو گا،ہیروز کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کاسٹ ہورہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close