انٹرٹینمنٹ

استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

فیصل آباد: استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ 13اکتوبر بروز جمعہ 4 بجے لائل پورپکچرگیلری فرسٹ فلور میونسپل لائبریری بلڈنگ، نڑوالا چوک میں منائی جائے گی۔ استاد نصرت فتح علی خاں میموریل میوزک اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس سالگرہ کی تقریب میں گلوکاروں کے علاوہ خاں صاحب کے عزیزواقارب بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں کیک کاٹا جائے گا ۔یاد رہے نصرت فتح علی خاں13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے انھوں نے اپنی سحرانگیزآواز سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی انکے گائے ہوئے گیت، غزل اور قوالیاں آج بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close