انٹرٹینمنٹ

سیکرٹریٹ کے باہر سے وزیراعلٰی کی گاڑی چوری ہوگئی

نیودہلی: بھارتی وزیراعلٰی اروند کیجریوال کو تحفے میں ملنے والی کار سیکرٹریٹ کے باہر سے چوری ہو گئی ہے۔ اروند کیجر یوال کو نیلے رنگ کی یہ ویگون گاڑی ایک سوفٹ وئیر انجینئر کی جانب سے تحفے میں ملی تھی اور چوری ہونے سے قبل ان کے سیاسی کارکن کے زیر استعمال تھی۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے تاہم فوری طور پر گاڑی چوری کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو نیلے رنگ کی ویگون گاڑی 2014 میں تحفے میں ملی تھی اور واقعے سے قبل ان کے سیاسی کارکن وندانا سنگھ کے زیراستعمال تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close