انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی نامور اداکارہ ، مصنفہ اور پروڈیوسر جہاں فانی سے کوچ کرگئیں

پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کے ڈارمہ سیزیلز سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ ، مصنفہ اور پروڈیوسر نوشین مسعود اس جہاں فانی سے کوچ کر گئیں۔

اداکارہ نوشین مسعود کے سابق شوہر طارق قریشی کے مطابق نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں، ان کا آج صبح انتقال ہوا۔

Nausheen Masood

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ایکس( ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں نوشین مسعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کبھی فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا گیا

یاد رہے کہ اداکارہ نوشین مسعود پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور میزبان تھیں وہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا جن میں سر فہرست جال، کالونی 52، گھر تو آخر اپنا ہے اور ڈولی کی آئے گی بارات اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نوشین مسعود نےکراچی کے سینٹ جوزف اسکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ، اورانکی شہرت کی وجہ اداکاری سے قبل ہدایتکاری تھی۔

نوشین مسعود نے مشہور پاکستانی گلوکاروں کی متعدد میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی جن میں شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد اور میوزک بینڈ جنون شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close