More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

بل بتوڑی اگلے جہان سدھار گئ

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’عینک والا جن ‘‘کی مقبول ترین اداکارہ نصرت آرا طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ اداکارہ نصرت آرا طویل عرصے سے بیمار تھیں، ہفتے کے روز سانس اکھڑنے کی وجہ سے انہیں لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اوراپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ نصرت آرا نےڈراما سیریل ’’عینک والا جن‘‘ میں ’’بل بتوڑی‘‘ کا کردار نبھایا تھا، یہ کردار اتنا مقبول ہوا کہ نصرت آرا کی پہچان بن گیا، لوگ انہیں آج تک ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ’’بل بتوڑی‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، شہرت اور مقبولیت کے باوجود نصرت آرا نے زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزارے، ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی،تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے علاج کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نصرت آرا کی نمازجنازہ بعد نمازمغرب اقبال ٹاؤن میں ادا کی جائے گی اورانہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close