انٹرٹینمنٹ

دنیا کی سب سے خوبصورت نرس منظر عام پر آگئی، جسے دیکھتے ہی صحت مند بیمار ہوجائیں

’ایک انار سو بیمار‘ کا مقولہ تو آپ نے سنا ہو گا لیکن ’ایک نرس اور اس کے لاکھوں دیوانوں‘ کی مثال شاید پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔ سوشل میڈیا پر اس حسین و جمیل نرس نے ویب سائٹ انسٹاگرام کے مشہور ترین سلیبرٹیز میں جگہ بنالی ہے اور اب وہ مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔  دی مرر کے مطابق 31 سالہ نرس لارن ڈرین کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد36 لاکھ سے زائد ہے۔ لارن نے ہیلتھ کیئر کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا اور وہ ایک رجسٹرڈ کارڈئیک نرس ہے جس کا نرسنگ کے شعبہ میں 8سال سے زائد تجربہ ہے۔ وہ شعبہ انتہائی نگہداشت میں بھی کام کرچکی ہے اور آپریٹنگ تھیٹر میں چارج نرس کے فرائض بھی سرانجام دیتی ہیں۔ فلوریڈا شہر سے تعلق رکھنے والی لارن کو ہیلتھ اور فٹنس سے خصوصی دلچسپی ہے اور وہ نہ صرف خود ایک خوبصورت اور صحت مند جسم کی مالکن ہے بلکہ دوسروں کو بھی اس کے متعلق آگاہی فراہم کرتی رہتی ہے۔ لارن کا کہنا ہے ”میں نرسنگ کے شعبے میں اپنے 8سال کے تجربے سے جانتی ہوں کہ میں نے کھلاڑیوں اور سخت ورزش کرنے والے دیگر افراد کو عام لوگوں کی نسبت بہت کم بیماریوں میں مبتلا دیکھا ہے۔ اس کی ایک وجہ ہے، اور وہ وجہ یہ ہے کہ آپ جتنا زیادہ متحرک طرز زندگی رکھتے ہیں بیماریوں سے اتنے ہی محفوظ رہتے ہیں۔ میں نے سوشل میڈیا کا رخ یہ سوچ کر کیا کہ بیمار لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے مجھے لوگوں کو بیمار ہونے سے بچنے کی آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔ میں اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ورزش، صحت بخش کھانوں اور بہتر و متحرک طرز زندگی کے متعلق مشورے دیتی ہوں اور آگاہی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہوں۔“ لارن کی یہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں لیکن شاید ان کے نوجوان پرستاروں کی دلچسپی کی وجہ کچھ اور بھی ہے۔ اتفاق سے وہ اپنی ورزش کی تصاویر اکثر پوسٹ کرتی ہیں جن میں بیش تر میں وہ انتہائی مختصر لباس پہنے ہوتی ہیں۔ ان کی تصاویر پر کئے جانے والے کمنٹس میں بھی عموماً کے جسمانی خدوخال اور حسن بے مثال کی تعریف ہی کی گئی ہوتی ہے۔ بہرحال، ان کی یہ بات بھی درست ہے کہ وہ صحت کے متعلق اچھے اچھے مشورے بھی دیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close