انٹرٹینمنٹ

مادھوری ڈکشت کی مراٹھی فلم انڈسٹری میں انٹری

بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت اب مراٹھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ بالی ووڈ میں فلم ’رام لکھن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بے شمار کامیاب فلمیں دیں تاہم شادی کے بعد انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی مگر کچھ عرصے بعد ان کی ڈانسنگ پروگرام میں بطور جج واپسی ہوئی جب کہ 2014 میں انہوں نے فلم ’گلاب گینگ‘ اور ڈیڑھ عشیقہ‘ میں ادکاری کے جوہر دکھائے مگر دونوں فلمیں ناکام ثابت ہوئیں تاہم اب انہوں نے مراٹھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانسنگ کوئن مراٹھی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جہاں فلم میں وہ ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی جو زندگی میں خود کو پہچاننے کے سفر پر گامزن ہوتی ہے اور اس دوران کئی دشواریاں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کا نام اب تک فائنل نہیں کیا گیا تاہم رواں سال کے آخر میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔
مادھوی ڈکشت کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے مراٹھی فلم کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے انہیں کئی آفرز بھی ہوئیں لیکن وہ ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار کررہی تھی تاہم جیسے ہی مجھے اس فلم کی کہانی سنائی گئی تو میں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی کیوں کہ یہ ہر گھر کی کہانی ہے جو نہ صرف خواتین کی ہمت بڑھاتی ہے بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close