انٹرٹینمنٹ

زبیدہ خانم کو بچھڑے 4 برس بیت گئے

لاہور: گلوکارہ زبیدہ خانم کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ برصغیر پاک و ہند کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے ۔ زبیدہ خانم 1935 میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آبسیں ۔ 1951 میں فلم بِلو سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی زبیدہ خانم کو شہر ت فلم بابو سے ملی۔ زبیدہ خانم نےاردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگا کر یکساں مقبولیت حاصل کی ۔ کم و بیش ڈیڑھ سو اردو اورپنجابی فلموں کیلئے زبیدہ خانم نے 244 گیت گائے ۔ انہوں نے بطوراداکارہ بھی اپنے فن سے چاہنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ زبیدہ خانم کو ملکہ ترنم نورجہاں کے بعد 50 کی دہائی کی سب سے کامیاب گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 19 اکتوبر 2013 کوزبیدہ خانم کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور پاکستان کی یہ سریلی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close