انٹرٹینمنٹ

فلم ’’سنگھ ازکنگ‘‘ کے سیکوئل سے اکشے آؤٹ رنویر اِن

ممبئی: بالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم ’’سنگھ از کنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میںاکشے کمار کی جگہرنویر سنگھ کوکاسٹ کرلیا گیا۔بالی ووڈ میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والےرنویر سنگھ اب ہر ہدایت کار کی چوائس بنتے جارہے ہیں اور اس کی وجہ ان کی جاندار اداکاری ہے جو ہر کردار کو بخوبی نبھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند ہفتے قبل بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار روہت شیٹھی نے بھی رنویر کے ساتھ ایکشن فلم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب رنویر سنگھ نے اکشے کمار کی ان کی کامیاب فلم سے ہی چھٹی کرادی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم’سنگھ از کنگ‘ کے دونوں سیکوئل کی کامیابی کا سہرا اکشے کمار کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دونوں فلموں میں اپنی ادکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنایا تاہم ابفلم کے پروڈیوسر نے اکشے کی جگہ رنویر سنگھ کو فلم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ فلم کے تیسرے سیکوئل کے لیے رنویر ہی ہماری پہلی ترجیح تھے کیوں کہان میں تمام خصوصیات ہیں جو کوئی بھی کردار بخوبی ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب تیسرے سیکوئل کا نام بھی ’شیر سنگھ‘ رکھا گیا جس پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ’شیر سنگھ آرڈینری ہے لیکن کام ایکسٹرا آرڈینری کرتا ہے‘‘۔
واضح رہے رنویر سنگھ نے حال ہی میںمعروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میںان کے ساتھشاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close