انٹرٹینمنٹ

ویرات اور انوشکا نے ایک دوسرے سے شادی کے عہدوپیمان باندھ لیے

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن ویرات کوہلی کا شمار بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے دونوں طویل عرصے سےایک ساتھ ہیں اور اب انہوں نےا پنے رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے سے شادی کے عہدوپیمان باندھ لیے۔
بالی ووڈ اور کرکٹ کا رشتہ بہت پرانا ہے، بھارتی کرکٹ کے کھلاڑی اور بالی ووڈ حسیناؤں کے درمیان تعلقات کوئی نئی بات نہیں، جس کی مثال منصور علی خان پٹودی، شرمیلا ٹیگور، یووراج سنگھ ،ہیزل کیچ، ساگریکا گھاٹکےاور ظہیر خان کی جوڑیاں ہیں تاہم ان میں سب سے زیادہ جس جوڑی کا میڈیا پر ذکر کیا جاتا ہے وہ ہے انوشکا اور ویرات کی جوڑی۔
انوشکا شرمااور ویرات کوہلی گزشتہ کئی برسوں سے ایک ساتھ ہیں ،کچھ عرصہ قبل دونوں کے درمیان مشترکہ جائیداداور بزنس کو لے کر اختلافات کی خبریں بھی میڈیا پر آئی تھیں تاہم ویرات نے چند روز قبل عامر خان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انوشکا اور ان کے تعلقات کی نوعیت واضح کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔دونوں نے اپنے رشتے کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کبھی نہیں کی اور گزشتہ روز ریلیز ہونےو الی ویڈیو میں تو دونوں نےایک دوسرے سے شادی کے عہدوپیمان بھی باندھ لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات اور انوشکا نے حال ہی میں کپڑوں کے برانڈ کےایک اشتہار میں کام کیا ہے، ویڈیو میں دونوں کو ایک شادی میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انوشکا ویڈیو میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ ویرات بھی کچھ کم نہیں لگ رہے۔ ویڈیو میں ویرات اور انوشکا بھارتی روایت کے مطابق ایک دوسرے سے شادی کے وعدے کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویرات انوشکا سے مزاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ مہینے کے 15 دن میں کھانا بناؤں گا جس پر انوشکا کہتی ہیں جیسا بھی بناؤگے میں کھالوں گی، اس کے بعد انوشکا کہتی ہیں کہ میں شادی کے بعد تمہارے سارے راز اپنے پاس رکھوں گی اور کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی۔ آخر میں ویرات انوشکا سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ انوشکا کاہمیشہ خیال رکھیں گے انوشکا بھی ان سے یہی وعدہ کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close