انٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا جی کا دعویٰ سن کر سب کی ہنسی نکل گئی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے لاہور فیملی کورٹ میں پیشی کے موقعے پر اپنا لاس اینجلس کا دورہ کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہالی ووڈ کا سفر نہایت کامیاب رہا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ میرا نے اپنےمبینہ شوہرعتیق الرحمان سے لاہور کے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ میرا کے کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد کے رخصت ہونے پر کیس پرکارروائی نہ ہوسکی اور میرا کی درخواست پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آؤں گی، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقعے پر میرا بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، میڈیا سے گفتگو کے دوران وہ اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔ اس موقع پر میرا نے اپنے لاس اینجلس کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا لاس اینجلس کا سفر بہت کامیاب رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل میرا نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ کی معروف آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں وہ لاس اینجلس میں موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے پروجیکٹ سائن کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close