انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کے وہ ستارے جو گینز بک میں شامل ہوئے

ممبئی: بالی ووڈ کی وہ شخصیات جنہوں نے اپنی کارکردگی کے باعث نہ صرف بالی ووڈ میں نام کمایا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہمیشہ مختلف نوعیت کی خبریں دیکھنے میں آتی ہیں کبھی فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس تو کبھی فنکاروں کے اسکینڈل سامنے آتے ہیں لیکن بالی ووڈ کی کچھ مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی کی بدولت گنیز بک آف ولڈ ریکارڈ میں اپنا نام بنایا۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی بہترین اداکاری اور پر کشش اداؤں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں تاہم 2013 ان کے لیے کچھ زیادہ ہی خاص رہا کیوں کہ اُس سال انہوں نے بالی ووڈ میں سب سے زیادہ 63 کروڑ 75 لاکھ روپے کمائے جو کسی بھی اداکارہ کی جانب سے سب سے زیادہ کمائی تھی اس لیے ان کا نام گنیز بک میں شامل کیا گیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا نام تو گنیز بک میں شامل ہے ہی مگر حیران کن طور پر ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن کا نام بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں یہ اعزاز اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ بطور اسٹار 12 گھنٹے عوام کے درمیان رہنے پر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2009 میں بننے والی فلم ‘دہلی 6′ کی تشہیر کے دوران ابھیشیک نے 12 گھنٹے بھارت کے مختلف شہروں میں گزارے اور اس معاملے میں ابھیشیک نے ہالی ووڈ اداکار ویل اسمتھ کو شکست دی۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا شمار فلم انڈسٹری کے اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں شہرت کے ساتھ متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا لیکن 2013 کنگ خان کے لئے بہت لکی ثابت ہوا کیوں کہ 220.5 کروڑ روپے کمانے پر اداکار کا نام گنیز بک میں شامل کیا گیا۔ بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ سے کامیابیوں کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کی اداکاری کے چرچے تو زبان زد عام ہیں مگر گزشتہ برس ان کا نام بھی گنیز بک میں شامل کیا گیا۔ اداکارہ نے 2016 میں گنیز بک میں ایک وقت میں کئی خواتین کے ساتھ نیل پالش لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا جس میں 1328 خواتین نے حصہ لیا جو کہ آج تک کوئی نہیں کر سکا۔ ویسے تو بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی خاندانوں نے راج کیا مگر اداکاری میں ’کپور خاندان‘ کا کوئی ثانی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دی گئی۔ ’کپور خاندان‘ کو بالی ووڈ میں 1999 سے اب تک سب سے بڑی فیملی کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور اس وقت اس فیملی کے 24 سے زیادہ افراد بالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close