انٹرٹینمنٹ

فلم حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کا کہا گیا

 بالی وڈ کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کا کہا گیا۔

انکیتا لوکھنڈے نے بالی وڈ میں کاسٹنگ کاؤچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کا کہا گیا۔

انکیتا لوکھنڈے نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے ساؤتھ فلم کا آڈیشن دیا تھا، مجھے کال آئی کہ فلم سائن کرنے آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کال پر میں خوشی سے نہال تھی ، والدہ کو بتایا کہ وہ بھی ھیران تھیں کہ یہ سب اتنی آسانی سے ہوگیا۔

انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ اس دوران میرے ذہن میں سوال ابھرا تھا کہ ایسا کیسے ہو گیا وہ بھی اتنی آسانی سے۔

انکیتا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب میں فلم سائن کرنے گئی تو مجھے اندر بلایا اور میری کوآرڈینیٹر کو رکنے کو کہا، مجھے بولا گیا کہ اس فلم کو حاصل کرنے کیلئے تمہیں سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اس وقت صرف 19 سال کی تھی۔ تب میرا ہیروئن بننے والا مرحلہ چل رہا تھا اس کے باوجود بھی میں نے سوال کیا کہ ’کیا سمجھوتہ؟‘، جواب دیا گیا کہ آپ کو پروڈیوسر کے ساتھ سونا پڑے گا۔

انکیتا نے اس شخص کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے پروڈیوسر کو ٹیلنٹ کی ضرورت ہے؛ اسے صرف ایک لڑکی کی ضرورت ہے اور وہ میں نہیں ہوں۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close